اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ترجمان دفترخارجہ نے اٹلی میں شدید زلزلے کے باعث درجنوں اطلاوی شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر اٹلی کی قوم اور حکومت کے ساته یکجہتی کا اظہار کیا.
'بهرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہولناک زلزلے کے واقعے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت اطالوی عوام اور حکومت کے ساته تعزیت کا اظہار کرتی ہیں.
انہوں نے اٹلی میں میں جانوں کی ضیاع پر اپنے دکه اور غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہیں.
اٹلی کے وسطی علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی شہر پیروگیا سے 76 کلو میٹر دور تها اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تهی. تفصیلات کے مطابق اٹلی میں آنے والے زلزلے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ سینکڑوں افراد زخمی اور بیسیوں لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ کئی دیہات بهی ملبے کے ڈهیر بن چکے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲